کراچی: کل سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی

کراچی: کل سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی

52 views

کراچی کے باسیوں ہوجاؤ تیار،کل سے پھر بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر میٹ کے مطابق شہرقائد میں کل 17 جولائی دوپہر میں بادل جم کر برسنے کا امکان ہے۔

کراچی:شہر میں دوسرے اسپیل سے گرج چمک کے ساتھ درمیانہ درجہ سے تیز بارش کا امکان ہے، یہ اسپیل ایک سے دو دن تک جاری رہے گا۔

ڈائریکٹر میٹ کے مطابق اس دوران شہر میں 30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے جبکہ بارش سے

قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس کی رفتار 40سے60 کلو میٹر تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تھرپارکر ، بدین ، ٹھٹہ اور حیدرآباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے، جہاں بارش کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑدیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، کشمیراور

گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *