جعلی کورونا رپورٹس جاری کرنے والا اسپتال کا مالک گرفتار

جعلی کورونا رپورٹس جاری کرنے والا اسپتال کا مالک گرفتار

14 views

بنگلہ دیش میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی کورونا رپورٹس دینے والے اسپتال مالک کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محمد شاہد نے مبینہ طور پر مریضوں کو ٹیسٹ کیے بغیر ہی انھیں کورونا سے پاک قرار دیا تھا۔

پولیس نے 42 سالہ شاہد کو گرفتار کرنے کے لیے نو روز تک تلاش جاری رکھی جس کے بعد انھیں برقع پہن کر انڈیا فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

محمد شاہد 2 کلینکس کا مالک ہے جس نے 6 ہزار 300 افراد کو کورونا وائرس کی منفی رپورٹس بغیر ٹیسٹ کے جاری کی تھیں۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں کورونا وائرس نے اب تک 2 ہزار 457 شہریوں کی جان لی ہے جبکہ

اس وائرس کے تاحال 1 لاکھ 93 ہزار 590 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *