کراچی :دودھ کے بعد آٹا بھی مہنگا، عوام مہنگائی سے شدید پریشان

کراچی :دودھ کے بعد آٹا بھی مہنگا، عوام مہنگائی سے شدید پریشان

13 views

 

کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی، بڑھتی مہنگائی نے شہرقائد کے باسیوں کی زندگی اجیرن بنادی۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز مالکان نے گندم کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی فی کلو

قیمت میں کم از کم 6 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔

جس کے بعد ریٹیل بازار میں ڈھائی نمبر آٹا 54 روپے کلو ہوگیا ہے،  جبکہ 10 کلو گرام کا تھیلا  545 روپے اور

چکی کے آٹے کا 10 کلو گرام کا تھیلا 620 روپے کا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائن آٹےکی فی کلوقیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فائن آٹے کی فی کلو قیمت 58 روپے ہوگئی ہے۔ا

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فائن آٹے کا 50 کلو کا تھیلا 2700 روپے سے 2900 روپے کا ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *