میں ایک بے بس ایم این ہوں، عامر لیاقت کا اعتراف

میں ایک بے بس ایم این ہوں، عامر لیاقت کا اعتراف

35 views

پی ٹی آئی رہنماء عامر لیاقت حسین نے کراچی کے بے بس ایم این اے کا اعتراف کردیا، انکا کہنا ہے کہ جلد ہی وزیراعظم سے ملاقات کرکے استعفیٰ پیش کردوں گا۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ سے عامر لیاقت حسین بھی تنگ آگئے، قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں

میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں… اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں… مجھ سے کراچی اور

بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوی (کے الیکٹرک عہدیدار) کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا ۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا بھی اعلان کردیا،عامر لیاقت نے لکھا کہ وزیراعظم سے وقت مانگا ہے

ان سے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔

خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہر میں صبح، دوپہر اور

شام کے علاوہ رات کے تین بجے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *