بھارت میں کورونا وائرس بے قابو، ایک دن میں 32 کیسز

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو، ایک دن میں 32 کیسز

14 views

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، انڈیا متاثرین کی یومیہ تعداد میں روز افزوں اضافے کے بعد کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی ریاست مہاراشٹر میں بدھ کے روز آٹھ ہزار نئے متاثرین سامنے آئے ہیں

جس کے بعد یہاں متاثرین کی کُل تعداد دو لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ریاست نے یہاں پر اب تک 10 ہزار ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔ اس کے دارالخلافہ ممبئی میں ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین موجود ہیں۔

اسی دوران جنوبی ریاست کرناٹک میں بھی متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جو کہ ریکارڈ تعداد ہے۔

اس کے دارالخلافہ بنگلور کو انڈیا کی سلیکون ویلی قرار دیا جاتا ہے اور اسے رواں ہفتے کے اوائل میں

متاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 70 ہزار ہوگئی جبکہ اب تک کرونا وائرس سے 24 ہزار 935 اموات ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ

اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *