بل گیٹس ، اوبامہ سمیت معروف ترین شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک

بل گیٹس ، اوبامہ سمیت معروف ترین شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک

59 views

سابق امریکی صدر براک اوباما، ایلون مسک اور بل گیٹس سمیت متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیک کیے جانے والے اکاؤنٹس ہولڈرز میںدنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس

سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ، امیرترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور اوبر کا اکاؤنٹ ہیک سمیت اہم شخصیات شامل ہیں۔

سب سے پہلے دنیا کے امیرترین شخص اور کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا۔

ہیکرز نے ان شخصیات کے اکاؤنٹس سے پیغامات بھی بھیجے، جس میں کہا گیا کہ میں بہت خوش ہوں اور

جو بھی میرے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو میں اسے دگنی رقم واپس کروں گا۔

آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیجوں گا اور یہ میں صرف اگلے تیس منٹ کروں گا۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بٹ کوائن سکیمر ہیکنگ سے ایک لاکھ  دس ہزار ڈالرنامور اکاؤنٹس کے ذریعے حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

تاہم بٹ کوائن والی ٹوئٹس سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے بھی اپنا بیان جاری کردیا ۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کمپنی کو اس واقعے کا علم ہے اور وہ ان تمام اکاؤنٹس کا جائزہ لے رہیں جو متاثر ہوئے ہیں اور

اس کی تفتیش کر رہے اور تاکہ جلد از جلد اس معاملے کو ٹھیک کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *