فیفا نے ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول جاری کردیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول جاری کردیا

9 views

فیڈریشن آف انٹر نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے 2022 میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

فیفا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 2022 فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی قطرکرے گا

جس کا آغاز اکیس نومبر سے ہوگا اور میزبان ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی۔

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے، دو سیمی فائنل 13 اور

چودہ دسمبر جبکہ ایونٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

گروپ راؤنڈ کا پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے، دوسرا شام چار ، تیسرا 7 اور

آخری میچ دس بجے شروع ہوگا، جبکہ  آخری میچز 6 اور 10 بجے کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں

فرانس نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *