چٹ منگنی ، پٹ بیاہ،اداکارہ سارہ خان نے ہاں کردی

چٹ منگنی ، پٹ بیاہ،اداکارہ سارہ خان نے ہاں کردی

38 views

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے گلوکارہ شبیر سے منگنی کرلی، سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کا تاندھا بندھ گیا۔

تحریر۔۔۔۔غانیہ خالد

سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کو اس وقت خوشگوار حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی۔

جس میں ان کے ہاتھ میں خوبصورت ہیروں جڑی انگوٹھی نمایاں تھی،ساتھ ہی سارہ خان نے لکھا ’میں نے ہاں کہہ دی‘۔

 

جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے تجسس اور خوشی کا اظہار کیا مگر دوسری طرف گلوکار فلک شبیر نے

بھی اپنے اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی۔

جس میں انکی دلہن انکے نام کی مہندی لگائے انکا انتظار کررہی ہے۔

اس وقت تک صارفین کی جانب سے دونوں ستاروں کیلئے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی تاہم آخرکار دونوں فنکاروں نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

🧿 #falakkidulhan

A post shared by سارھ خان🌹 (@sarahkhanofficial) on

جس کے بعد دیگر شوبز شخصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ اور گلوکار کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بڑی تعداد میں شیئر ہورہی ہیں ، جس میں دونوں اپنے حسین اور خوشگوار لمحات کو انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں ستارے آج شادی کے بندھن میں بندھ جائے گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان کے آغا علی کیساتھ قریبی تعلقات تھے، اکثر انکی شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی تھی

تاہم دونوں اداکار میں دوری آگئی اور آغا علی نے میزبان حنا الطاف سے شادی کرلی۔

جس پر انکو شدید تنقید کا بھی سامنا رہا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *