گوگل اور ایپل نے ایک بار پھر فلسطین کا وجود دنیا سے مٹادیا

گوگل اور ایپل نے ایک بار پھر فلسطین کا وجود دنیا سے مٹادیا

38 views

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور ایپل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کا وجود مٹا دیا ہے اور نئے نقشے میں جغرافیائی اعتبار سے فلسطین کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

تحریر۔۔۔۔غانیہ نورین

مشرقی وسطیٰ کی سرزمین پر قائم مسلمانوں کا تاریخی ملک فلسطین جہاں سے اسلام اور مسلمانوں کی قدیم تاریخ منسوب ہے۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد کئی سالوں سے فلسطین عرب صہیونیوں کے ظلم و ستم کے رحم و کرم پر ہے۔

اگر آج ہم گوگل اور ایپل پر فلسطین کو کا نقشہ سرچ کریں ، تو ہمیں فلسطین کے نام سے کوئی نقشہ نہیں ملے گا جبکہ

فلسطیی انتظامیہ کے زیراثر علاقوں کو بھی اسرائیلی علاقہ قرار دیا جاچکا ہے۔

فلسطین کو عالمی نقشے سے ہٹائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا، گوگل کی اس غلطی پر عوام کی

جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے اور سخت الفاظوں میں مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہاں ایک بات واضح کرتی چلوں کہ ایسا کوئی پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل بھی فلسطین کا نام گوگل کے دیئے گئے نقشے سگ سے ہٹادیا گیا تھا۔

دنیا بھر کے مسلمان شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، ٹوئٹر پر لوگوں کی جانب سے ھیش ٹیگ فلسطین اور

ھیش ٹیگ وی ریجیکٹ ورلڈ میپ بنایا گیا ہے جو اس وقت ٹوئیٹر کے قبول ترین ٹرینڈ میں سے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *