پاکستانی مدرسہ طالب علموں کی سائنسی دنیا میں بڑی کامیابی

پاکستانی مدرسہ طالب علموں کی سائنسی دنیا میں بڑی کامیابی

30 views

صوبہ پنجاب کے شہر تلہ گنگ سے باہر میانوالی روڈ پر قائم مدرسہ بیت السلام کے طلباء نے سائنسی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، ترکی میں ہونے والے ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے فیسٹول ’ٹیکنوفیسٹ‘ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

غانیہ نورین

سر پر امام سجائے اور چہرے میں سنت رسول ﷺ نے پاکستان کا نام ٹیکنالوجی کی دنیا میں روشن کردیا۔

مدرسہ بیت السلام تلہ گنگ کے چار طلباء پر مشتمل ٹیم نے فیسٹول کے فائنل روانڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ہونہار اور ذہین طلباء کی یہ ٹیم ٹیکنوفیسٹ 2020 کی پروجیکٹ ڈیٹیل رپورٹ میں 100 میں سے 87 نمبر حاصل کر کے  ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اس سے قبل بیت السلام تلہ گنگ نے پاکستان میں بھی کئی مقابلوں میں شرکت کی اور کامیابیاں بٹوری ہیں جن میں ٹیکسلا یونیورسٹی

کا آئی ٹیک کمپٹیشن اور غلام اسحاق خان یونیورسٹی کا مقابلہ سرفہرست ہے۔

ٹیکنوفیسٹ نامی ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی اینڈ اسپیس فیسٹول 2020، جس کا انعقاد ترکی میں رواں برس ستمبر کے مہینے

کی 22 سے 27 تاریخ تک ہوگا۔

رواں برس ہونے والا ٹیکنو فیسٹ نامی ایرو اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹول رپبلک آف ترکی کی وزارت صنعت اور ٹیکنالوجی

کے زیر صدارت منعقد کیا جارہا ہے۔

مقابلے میں کل 23 کیٹگریز شامل ہیں جن میں بائیو ٹیکنالوجی، انوویشن، ایگری کلچرل ٹیکنالوجی، اینوائرمنٹ اور

اینرجی ٹیکنالوجیز، انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹیشن، ایجوکیشنل ٹیکنالوجیز ہیلی کاپٹر ڈیزائن، جیٹ اینجن ڈیزائن وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی طلباء کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں شوبز کی دنیا

کو خیرآباد کہنے والے حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی طالب علموں کی صلاحیتوں کو سہرایا گیا۔

 معروف ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر وقارذکاء نے بھی پاکستانی طلباء کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے کہا کہ ان لڑکوں کے لئے میری مکمل حمایت اور

جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ٹیکنالوجی پاکستان کا اصل ہدف ہے کہ ہمارے مدرسے کے بچوں کو ٹیکنالوجی کی طرف لائیں تاکہ

وہ انگلش میڈیم اسکولوں کیے رٹہ فکیشن دور رہیں۔

مدرسہ طالب علموں کی جانب سے اس طرح کی کامیابی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف محنت نے آج ناصرف

پوری قوم کا نام روشن کردیا جبکہ مدارس کے حوالے سے منفی سوچ رکھنے والوں لوگوں کے آگے بھی آج ایک سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔

میڈیا کو چاہیے کہ اس طرح کی خبروں کو سامنے لایے تاکہ دیگر مدارس دینی تعلیم کیساتھ ساتھ جدید تعلیم کی طرف

گامزن ہو اور معاشرے میں ایک مثبت سوچ اجاگر ہو۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *