کورونا وائرس: عالمی سطح پر سیاحت کی صنعت کو 320 ارب ڈالر کا خسارہ

کورونا وائرس: عالمی سطح پر سیاحت کی صنعت کو 320 ارب ڈالر کا خسارہ

17 views

کورونا وائرس نے جہاں ہزاروں انسانی زندگیوں کا خاتمہ کیا وہیں عالمی سطح پر معیشت کوبھی شدید نقصان پہنچایا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق کووڈ19 کے باعث دنیا بھر کی سیاحت کو 320 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) کے مطابق جنوری اور مئی کے درمیان عالمی سطح پر سیاحت کی

صنعت کو 320 بلین ڈالر (248 بلین پاؤنڈ ) کا خسارہ ہوا ہے۔

ایک رپورٹ میں تنظیم نے کہا ہے کہ یہ نقصان 2009 کے عالمی مالیاتی بحران سے تین گنا زیادہ تھا۔

اس عرصے کے دوران لاک ڈاؤن اقدامات اور بین الاقوامی سفر پر پابندیوں سے سیاحوں کی تعداد میں بھی 300 ملین تک

کمی واقع ہوئی- جو گذشتہ سال کے اسی وقت کے دورانیے سے 56 فیصد کم تھی۔

یو این ڈبلیو ٹی او کے سیکرٹری جنرل زوراب پولیکاشویلی نے کہا ان تازہ ترین اعداد و شمار سے ہی سیاحت

کو دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ

اب تک اس مرض کے باعث چھ لاکھ 55 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *