پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیڈ بوائے ، عمر اکمل کی سزا میں کمی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیڈ بوائے ، عمر اکمل کی سزا میں کمی

48 views

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمراکمل کی سزا تین سال سے کم کر کے ایک سال چھ ماہ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈی کیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے کیس

کا پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ کا مؤقف متضاد اور اس کی کوئی ساکھ نہیں۔ اپیل کنندہ کے خلاف مقدمہ درست ثابت ہوتا ہے۔

عمر اکمل کو 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی جس میں کمی کر کے اب ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے، کرکٹر نے

تین سالہ پابندی کے خلاف عدالت میں اپیل کی تھی۔

خیال رہے کہ عمر اکمل کو رواں سال 20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا تھا

جس کے سبب وہ پاکستان سپر لیگ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

ان پر الزام تھا کہ بکی نے انہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی لیکن انہوں نے کرکٹ بورڈ کو بروقت اطلاع نہیں دی۔

فیصلے پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ شکرادا کرتا ہوں سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کے لیے اپیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سزا مزید کم ہوسکتی ہے، کیوںکہ دیگر کیسز میں کچھ کھلاڑیوں کو سزا کم ملی۔ ہم جو فیصلے سوچ رہے تھے ایسا نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *