موسم تبدیل ہونے سے کورونا وائرس ختم نہیں ہو جائے گا: عالمی ادارہ صحت

موسم تبدیل ہونے سے کورونا وائرس ختم نہیں ہو جائے گا: عالمی ادارہ صحت

20 views

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ موسم تبدیل ہونے سے کورونا وائرس ختم نہیں ہو جائے گا، غفلت برتنے پر سنگین نتائج کا سامنا ہوسکتا ہے، احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس موسم گرما میں شمالی نصف کرہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بارے

میں غفلت برتنے سے گریز کیا جائے ان کے مطابق کورونا وائرس انفلوئنزا جیسا نہیں ہے جو موسم کے رجحانات کے مطابق برتاؤ کرتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی مارگریٹ ہیریس کا کہنا تھا لوگ

ابھی بھی موسم کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے، یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔

ہیرس نے زور دیا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماعات وائرس پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں اس لیے وائرس پر قابو پانے کے اقدامات پر نگاہ رکھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا یہ وائرس ایک بہت بڑی لہر ہے۔ یہ لہر بہت اتار چڑھاؤ دیکھے گی۔ بہترین کام یہ ہے کہ اس وائرس کا خاتمہ کر دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *