پاک فضائیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر عوامی آگاہی  کا پیغام جاری کردیا

پاک فضائیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر عوامی آگاہی کا پیغام جاری کردیا

10 views

ترجمان پا ک  فضائیہ کی  جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحی کے موقع پرصفائی اور مفاد عامہ کی آگاہی  کا پیغام عوام الناس  کے لیے  جاری کردیا ہے

پیغام کے مطابق  عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

جبکہ اس پیغام  کے  ذریعے یہ بھی آگاہی دی گئی ہے کہ   قربانی  کے بعد جانوروں کی آلائشات  کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے قریب  پھینکنے سے ارد گرد  کے

پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں

جو طیاروں اور  بالخصوص ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں

کیونکہ  ان  پرندوں کے ٹکرانے  سے  طیاروں کی تباہی  کا خطرہ ہوتا  ہے  اس ٹکراؤ کے  نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اس پیغام میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ قربان  شدہ جانوروں کی آلائشات  مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں

 جبکہ  اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ  مفاد عامہ کی آگاہی  کا پیغام  ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *