انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 14رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 14رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

95 views

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان بھی 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ اظہر علی کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود اور عابد علی بطور اوپنر کھیلیں گے۔ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔

اسد شفیق، فواد عالم اور محمد رضوان مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔

بولرز میں نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عباس، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، سہیل خان، عمران خان سینئر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں جبکہ

فہیم اشرف اور شاداب خان آل راؤنڈر کے فرائض انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلیند کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست سے شروع ہو گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *