وقوف عارفہ،عازمین حج میدان عرفات پہنچ گئے

وقوف عارفہ،عازمین حج میدان عرفات پہنچ گئے

9 views

حاضر ہیں، اے اللہ ہم حاضر ہیں، کی صدائیں بلند کرتے ہوئے عازمین حج وادی منی پہنچ گئے جہاں حج کا رکن اعظم وقف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

جب ہواؤں میں لبیک اللھم لبیک صدائیں بلند ہوئیں تو ہر امت محمدﷺ کے رونگٹے کھڑے ہوگئے، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، ہر دل میں بے قرار ہوگیا۔

عازمین فریضہ حج کے پہلے روز مکہ مکرمہ سے 7 کلومیٹر دور وادی منی پہنچ گئے، جہاں وہ رات بھر قيام کے

بعد رکن اعظم وقوفِ عرفہ کے ليے ميدانِ عرفات پہنچيں گے۔

مسجد نمرہ سے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے،خطبہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا، نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔

نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت سے خصوصی دعائیں مانگیں گے

حجاج کرام منیٰ سے مزدلفہ پہنچ کرمغرب اورعشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔

اس سال مزدلفہ میں حاجی شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں نہیں چنیں گے، کنکریاں حکومت کی جانب سے دی جائیں گی

کل صبح نماز فجر کے بعد حجاج کرام شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی دیں گے اوربال منڈوا کراحرام کھول دیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے اس بار صرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں

کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی۔ 70 فیصد عازمین حج غیر ملکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *