وزیراعظم کی پاک فوج کو کراچی میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی پاک فوج کو کراچی میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

16 views

وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی کرنے اور پاک فوج کو ٓصفائی میں مدد کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ بتایا کہ میں‌ نے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے لکھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے فوری کراچی پہنچیں‌ گے، محمد افضال کو بارش کے بعد کراچی کی فوری صفائی کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ مون سون کے تیسرے اسپیل نے کراچی میں تباہی مچادی ہے، سڑکیں ، گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ

گھروں میں بھی ندی نالوں کا پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور

اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی نکاسی کے انتظامات کیے۔

حالیہ بارش کے پیش نظر شہر قائد میں مختلف حادثات میں 6افراد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *