بھارتی وزیرداخلہ کورونا وائرس کا شکار، ایک وزیر بھی ہلاک

بھارتی وزیرداخلہ کورونا وائرس کا شکار، ایک وزیر بھی ہلاک

21 views

بھارت میں کورونا وائرس سنگین صورت اختیار کرگیا، بھارتی وزیردا خلہ امیت شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ ایک وزیر بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیماری کی تصدیق کی کہ وہ کورونا کے شکار ہو چکے ہیں

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام افراد سے درخواست کرتا ہوں جو گزشتہ چند روز کے دوران میرے قریب رہے

وہ خود کو سب سے علیحدہ کرکے اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

اس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔

جبکہ انکے اہلخانہ اور ملنے جلنے والے تمام افراد کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب اترپردیش میں فنی تعلیم کی ریاستی وزیر کمل رانی ورون کرونا کے باعث اتوار کو سنجے گاندھی

پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی عمر 62 برس تھی۔ انہیں بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی، جب کہ ان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 18 لاکھ چار ہزار

سے زائد ہے اور 38 ہزار ایک سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *