این ڈی ایم اے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام آج سے شروع کرے گی

این ڈی ایم اے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام آج سے شروع کرے گی

45 views

چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل کا کہنا ہے کہ اب ہم ایسا کام کریں گے کہ شہر میں ہونے والی بارشوں سے کم سے کم نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اےمحمدافضل نے کراچی کی صورت حال پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی جاکرصورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ کراچی میں بارش کےباعث ہونےوالےنقصانات پرافسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں24 سے 26 اگست تک بارش کاسسٹم رہے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ بارش ایک گھنٹےمیں 83ملی میٹرہوئی۔ کراچی میں ندی نالوں کےاطراف بہت تجاوزات ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 20 ہزارٹن سالڈویسٹ پیداہورہاہے۔ کراچی میں سیوریج نظام درست نہیں۔

اب ہم ایسا کام کریں گے کہ شہر میں ہونے والی بارشوں سے کم سے کم نقصان ہوگا۔ کراچی میں این ڈی ایم اے نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *