حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

12 views

پاکستان کے شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حمزہ نے اپنی ٹویٹ میں مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئےبتایا کہ انہوں نے بچے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھاہے۔

انہوں نے لکھا اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی سے نوازا ہے۔ میری دُعا ہے کہ وہ اللہ کا شکر گزار بندہ

ایک اچھا، شائستہ اور نرم مزاج انسان بنے۔

سابق اداکار نے اپنے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ اس کی زندگی وآخرت میں خیر رکھے۔

دوسری جانب اداکارہ نیمل خاور نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ میں ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے بیٹے کا ننھا منا ہاتھ تھامے ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

The most pure form of love ♥️ 30/07/2020

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

نیمل کی پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی ۔

خیال رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورگزشتہ برس ہوئی تھی۔جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے

عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *