ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال

ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال

14 views

عالمی وباء کورونا وائرس میں کمی کے بعد ملک بھر میں 4 ماہ بعد بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال کردیئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار آج سے بحال ہوگئے۔ اب تمام سرکاری اور

نجی بینک پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے ، 1:30 سے 2:15 کے دوران نماز ظہر اور ظہرانے کا وقفہ ہوگا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ

دوپہر ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *