پاکستان 80 فیصد کورونا پر قابو پانے میں کامیاب،امریکی جریدہ

پاکستان 80 فیصد کورونا پر قابو پانے میں کامیاب،امریکی جریدہ

18 views

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان کی کورونا کے خلاف جنگ میں کوششوں سراہتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے دو ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کورونا پر80 فیصد تک قابوپایا۔

امریکا کے معروف جریدے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٓگزشتہ دوماہ میں ملک کے اسپتالوں میں زیر

علاج مریضوں کی تعداد میں خاطرخواہ کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستان کافوری لاک ڈاوَن کورونا کے پھیلنے کو روکنے کا سبب بنا۔ رمضان کے آخرمیں

نرمی اورعیدالفطر پرمیل جول سے وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور ، کراچی ، ملتان جیسے بڑے شہروں میں جہاں اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی تھی،اب وہاں

مریضوں کی تعداد میں واضح کمی ہے، کراچی میں وینٹی لیٹرز پر موجود مریض ایک ماہ میں نصف سے بھی کم ہوگئے۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ جیسا وسائل سے مالامال ملک بھی کورونا سے بدستورنبردآزماہے

امریکہ میں 47لاکھ  کورونا کے مریض ہیں، اموات کی تعدادایک لاکھ57ہزارتک پہنچ گئی۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ جون میں روزانہ 7ہزار کیسز سے اب تعداد 903تک پہنچ چکی ہے، ملک میں 2 لاکھ 78ہزار

کل کیسز کیساتھ اب تک اموات 6 ہزار رہیں۔

امریکی جریدے نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او وارننگ

کے برعکس لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات کو سنگین اورخطرناک قراردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *