بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

20 views

ملک میں بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ءمیں بجلی کے شعبہ میں

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 764.3 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔

گذشتہ سے پیوستہ مالی سال میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 33.9 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔

جون 2020ءمیں اس شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 29.6 ملین ڈالررہا۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں سب سے زیادہ 545 ملین ڈالر

کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

پیوستہ مالی سال میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 453.2 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔

پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 148.2 ملین ڈالررہا۔

مالی سال 2018-19ءمیں پن بجلی کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 101.4 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *