فلم گنجن سکسینا: پہلی خاتون فائٹر پائلٹ پر بھارتی ناراض،وجہ کیا؟؟؟

فلم گنجن سکسینا: پہلی خاتون فائٹر پائلٹ پر بھارتی ناراض،وجہ کیا؟؟؟

37 views

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نئی فلم گنجن سکسینا، دی کارگل گرل ٹریلر جاری تو ہوگیا تاہم بھارتی ناراض ہوگئے اور اداکارہ جھانوی کپور کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور ہندوستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ، فلائٹ لیفٹیننٹ گنجن سکسینا

کی زندگی پر مبنی بائیوپک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کو تیار ہے۔

تاہم ٹریلر ریلیز ہوتے ہی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا، ناقدین اور صارفین کی جانب سے سیلیبریٹی چائلڈ کو بڑے

بجٹ کی فلم ملنے پر اعتراض کیا جارہا ہے۔

گنجن سکسینا ان خواتین ایئرفورس پائلٹس میں سے ایک ہیں جن کی پوسٹنگ سال 1999 کی جنگ کے دوران کاگل میں ہوئی تھی۔

ٹریلر میں ایک نوجوان لڑکی ایک دن اونچا اڑنا اور پائلٹ بننے کا خواب دیکھتی ہے،فلم 12 اگست کو بھارت میں نیٹ فلیکس میں نشر ہوگا۔

خیال رہے کہ معروف اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں آقربا پروری پر بحث چھیڑ گئی

جہاں بھارتی اداکار اور معروف شخصیت بھی بھارتی فلموں اور اسٹار چائلڈ کیخلاف آواز بلند کررہے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ 34 سالہ بالی ووڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کے اچانک انتقال سے ان کے خاندان اورفلم انڈسٹری کو

ہلا کر رکھ دیا تھا ۔ 14 جون کو سوشانت سنگھ راجپوت کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کے گھر سے ملی تھی۔

پولیس کی جانب سے اسے خود کشی قرار دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *