لانگ جمپ کی ویڈیو وائر: نوجوان کی قسمت کھل گئی

لانگ جمپ کی ویڈیو وائر: نوجوان کی قسمت کھل گئی

39 views

سوشل میڈیا پر نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق گیارہ موٹر سائیکلوں پر سے لمبی چھلانگ لگانے والے سندھ کے نوجوان آصف مگسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے کے بعد نوجوان راتوں رات مقبول ہوگیا جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے نوجوان کی پھرتیلے پن کو خوب سراہا۔

بعدازاں دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے نوجوان کو صلاحیت کو دیکھتے ہوئے تربیت اور تمام سہولیات دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس کے علاوہ دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹس میں سے ایک اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ لیجنڈری کارل لوئیس نے بھی پاکستانی نوجوان کی تعریف کی۔

کارل لوئیس کا کہنا ہے کہ اس کی بے خوفی نے مکمل ذہنیت کے ساتھ یہ ممکن بنایا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *