پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، ملک میں 90فیصد مریض صحتیاب ہوگئے

پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، ملک میں 90فیصد مریض صحتیاب ہوگئے

11 views

پاکستان میں کورنا سے متعلق اچھی خبریں سامنے آنے لگیں، ملک میں کورونا کے فعال کیسز 20 ہزار سے زائد رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک میں اس عالمی وبا کے فعال

کیسز 20 ہزار سے زائد رہ گئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 90 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 5 ہلاکتیں اور 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6009 ہوگئی ہے

جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280846 تک جاپہنچی ہے۔

پاکستان میں جان لیوا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے، جہاں 122016 افراد متاثر ہیں، جبکہ پنجاب میں 93571

خیبرپختونخوا میں 34324، بلوچستان میں 11780 ، گلگت بلتستان میں 2218 ، اسلام آباد میں 15122 جبکہ آزاد کشمیر میں 2105 متاثر ہیں۔

اب تک پنجاب میں 2157 ، سندھ میں 2231 اور خیبر پختونخوا میں 1213 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ

اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 ہزار 889 مریض صحتیاب ہوئے

جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 286 ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *