بھارت پر جنگی جنون سوار،ایل او سی پر فائرنگ،نوجوان لڑکی شہید

بھارت پر جنگی جنون سوار،ایل او سی پر فائرنگ،نوجوان لڑکی شہید

12 views

بھارت جنگی جنون میں آندھا ہوگیا، ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان لڑکی شہید ہوگئی جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستان نے اپنے سیاسی نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کرلیا، جس سے بھارت تلملا اٹھا اور ایل او سی پر بلاجواز فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور

بلااشتعال فائرنگ کرکے گاؤں فتح پور میں 18 سال کی لڑکی شہید کردیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے تاہی گاؤں کے 6 افراد بھی زخمی ہوگئے، جس میں  2 خواتین اور 2 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے اپنا نیا سیاسی نقشہ جاری کیا، جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا

جبکہ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیا ہے، پاکستان کی جانب سے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائےگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *