قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

43 views

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاونٹس پر منافع کی شرح بڑھا 10.32 فیصد سالانہ

اور 860 روپے ماہانہ کردی گئی ہے اس سے پہلےان اسکیموں پر منافع کی شرح 9.96 فیصد تھی۔

شہداء فیملی ویلفیئراکاؤنٹ پرسالانہ شرح منافع میں اضافہ ہوا اورشرح 10.32 فیصد مقرر کردی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹس اور

اسپیشل سیونگ اکاونٹس پر منافع کی ماہانہ شرح بڑھا کر 3400 روپے ماہانہ جبکہ چھ ماہ بعد 6.8 فیصد کردی گئی ہے۔

       قومی بچت اسکیموں میں اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکاوَنٹس پر اوسط منافع کی شرح 6.87 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.6 سے بڑھا کر 7.8 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *