فضائیہ ہاوسنگ اسکیم متاثرین کی واجبات  ادائیگی کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

فضائیہ ہاوسنگ اسکیم متاثرین کی واجبات ادائیگی کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

13 views

فضائیہ ہاوسنگ اسکیم سے متعلق سپریم کورٹ  نے   متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل  کردیا  

 

تفصیلات  کے مطابق سپریم  کورٹ  کے  جسٹس سجاد علی شاہ  نے  فضائیہ ہائوسنگ اسکیم میں عوام سے دھوکہ دہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس  دیے ہیں

کہ  ا یسے منصوبوں سے ہمارے اہم ادارے کا نام بھی خراب کیا جارہا ہے

جبکہ انہوں نے  اپنے ریمارکس میں ی یہ بھی کہا ہے کہ فضائیہ کسی پرایئویٹ ادارے کے ساتھ کیسے جوائنٹ وینچر کرسکتا ہے ؟

اور منصوبے کیلئے زمین کیسے الاٹ کردی گئی ؟؟

جسٹس سجاد علی شاہ نے مزید اپنے ریمارکس  میں کہا ہے کہ یہ  صرف الاٹمنٹ کا نہیں عوام سے فراڈ کا معاملہ ہے

جبکہ سپریم  کورٹ نے نیب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے

واضح  رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ اوور سیز متاثرین نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

وکیل اوور سیز متاثرین  نے استدعا کی تھی کہ  متاثرین  کو منافع کے ساتھ رقم واپس کی جائے

اس سے  قبل سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا

جبکہ عدالت  نے تین جولائی کو چھ ماہ میں فضائیہ اور دیگر کو متاثرین کو 6 ماہ میں اصل رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *