نومولود بچی کو پھینکنے والی ماں اور نانا عدالت میں پیش

نومولود بچی کو پھینکنے والی ماں اور نانا عدالت میں پیش

39 views

منظور کالونی میں نومولود بچی کو دوسری منزل سے پھینکنے والی ماں نانا کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معاملے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ابتدائی بیان ریکارڈ کرلئے ہیں

ملزمان سے ضروری تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

جس کے بعد عدالت نے مفرور ملزم کی گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ایک عمارت سے نوزائیدہ بچی کو نیچے پھینک دیا گیا تھا۔

جسے فلاحی ادارے چھیپا نے ریسکیو کرکے ننھی پری کی جان بچائی جبکہ پولیس نے کارروائی کرکے بچی کی والدہ اور نانا کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق نومولود بچی کی ماں کنواری تھی جس کے باعث اس نے ایسا سنگین قدم اٹھایا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *