سنگین الزامات کی بوچھاڑ:سنتھیا رچی اور رحمن ملک کیس بند؟؟؟

سنگین الزامات کی بوچھاڑ:سنتھیا رچی اور رحمن ملک کیس بند؟؟؟

15 views

سنگین الزامات کے باعث ملکی سیاست میں ہلچل مچانے والی امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی اور پی پی رہنما رحمن ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ

کی درخواست عدم پیروی پر جبکہ سنتھیا کی رحمن ملک کے خلاف درخواست عدم ثبوت پرخارج کردی۔

ملکی سیاست میں امریکی شہری سنتھیا کے الزامات کی گونج

نجی ٹی وی چینل پر امریکی خاتون سنتھیا رچی نے حیران کن انکشافات کیے تھے، خاتون کا کہنا تھا کہ 2011 میں سابق وزیر داخلہ

رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور

مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سنتھیا رچی نے سابق وقافی وزیر مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر جسمانی طور ہراساں کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور

کہا تھا کہ اس دوران یوسف رضا گیلانی ایوان صدر میں مقیم تھے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے مارنے اور میرا ریپ کرنے کی لاتعداد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جو کچھ بھی

رہی ہیں اس کی حمایت میں شواہد موجود ہیں۔

بعدازاں اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔

دوسری جانب رحمٰن ملک، یوسف رضا گیلانی، ان کے بیٹے اور مخدوم شہاب الدین نے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا تھا۔

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے امریکی خاتون سنتیھیا رچی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

رحمٰن ملک نے اپنے قانونی نوٹس میں سنتھیا رچی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر سختی سے تردید کی ہے۔

پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی تکریم کی لڑائی ہے جو نہ صرف میری بلکہ پوری قوم کی قائد ہے

محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور میرے کردار کشی کے پیچھے کون سے عناصر ہیں وقت آنے پر بے نقاب کروں گا۔

انہوں نے مزید کیا تھا کہ سنتھیا نامی امریکی خاتون سے میرا ذاتی کوئی جھگڑا نہیں وہ ایک دوست ملک کی شہری ہے لیکن وقت بتائے گا کہ

اس نے پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں کیا کردار ادا کیا۔

وکلا نے نوٹس میں کہا تھا کہ امریکی خاتون نے من گھڑت، بےبنیاد اور نازیبا الزامات لگا کر سینیٹر رحمٰن ملک کی ساکھ مجروح کی

سب سے پہلے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نازیبا الزامات لگا کر پیپلز پارٹی سمیت ہر پاکستانی کے جذبات کو مجروح کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *