روشنیوں کے شہر کراچی میں کے الیکڑک کے مظالم جاری،شہری بلبلا اٹھے

روشنیوں کے شہر کراچی میں کے الیکڑک کے مظالم جاری،شہری بلبلا اٹھے

20 views

مون سون کے چوتھے اسپیل کے باعث شہرقائد میں شدید گرمی اور حبس کا راج ہے، جبکہ کے الیکڑک کے بھی شہریوں پر مظالم جاری ہے۔

غانیہ نورین

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہرقائد میں مون سون کے چوتھے اسپیل پر رین الرٹ جاری ہے جسکا بھرپور فائدہ کے الیکڑک نے اٹھالیا۔

موسلادھار اور طوفانی بارش سے قبل ہی کے الیکڑک انتظامیہ نے شہر بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

جس کے باعث شہری شدید گرم اور حبس میں بلبلا اٹھے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ لوڈ مینجمنٹ کے نام پر مختلف علاقوں

میں رات رات بھر میں بجلی غائب ہوتی ہے۔

کے الیکڑک انتظامیہ نے جہاں عوام کی نیندیں حرام کی وہی طویل بجلی کے بندش کے باعث شہریوں کو پانی سے بھی محروم کردیا۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔

دن کو سکون نا رات کو چین ،بے حال و پریشان کراچی کے باسی سوشل میڈیا پر کے الیکڑک پر اپنا غصہ نکالتے رہے۔

تو دوسری طرف کے الیکڑک کی انتظامیہ سوشل میڈیا پر صارفین کو جھوٹی تسلیاں دیتے دکھائی دیئے۔

آج سے کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے لیے برساتی نالوں کی صفائی کا تو کام جاری ہے مگر

بجلی کے مسئلے کی شنوائی آخر کب سنی جائے گی؟؟

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *