کراچی میں بادل برسنے کو پھر سے تیار

کراچی میں بادل برسنے کو پھر سے تیار

67 views

کراجی والے ایک بار پھر ہوجائے تیار مون سون کا چوتھا  اسپیل کراچی  میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث 7 اگست سے 9 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صبحین عماد

محکمہ موسمیات نے جمعے اورہفتے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی،تیزبارشوں کے دوران

اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے. محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم(چوتھے سسٹم) کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی

جس کے مطابق جمعرات کی شام کو خلیج بنگال سے مون سون ہوا کا کم دباوسندھ میں داخل ہوگا۔

واضح رہے اس سے قبل رواں سال مون سون کے تینوں سسٹم بحیرہ عرب کی جانب سے داخل ہوئے تھے۔

ہوا کے کم دباو کے زیراثرجمعرات کی شام سے ہفتے تک سندھ،مشرقی بلوچستان میں مون سون کی ہوائیں شدت سے داخل ہونگیں

جعمرات سے ہفتے کے دوران سندھ اوربلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے

Met dept issues urban flooding alert for Karachi, Hyderabad during ...

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے اورہفتے کو کراچی میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی اور

حیدرآباد میں جمعے اورہفتے کو تیزبارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

مون سون کے نئے سلسلے کے حوالے سے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

شہر میں رواں ہفتے جبکہ مجموعی طور پر اگست کے مہینے میں مون سون کے یکے بعد دیگرے متوقع تیز بارشوں کے نئے

سلسلوں کے پیش نظر ایف ڈبلیو او اوراین ڈی ایم نےشہر کے مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لیے

ناولوں کی صفائی مہم کا آغاز کردیا ،پیر کو گجر نالہ سے ہیوی مشینری کے ذریعے ٹنوں کے حساب سے کچرا  لینڈ فل سائٹ پرمنتقل کیا گیا۔

کیونکہ گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں نے شہرکی سڑکوں کو سمندر میں تبدیل کردیا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی لیے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نالوں کی صفائی کے پہلے مرحلے میں شہر کے طویل  گجرنالے کی صفائی

پیر کے روز بھاری مشینری کے ذریعے عمل میں آئی،کئی گھنٹوں تک جاری صفائی مہم کے دوران

گلبرگ پیالہ ہوٹل کے مقام پر گجر نالے سے ٹنوں کے حساب سے کچرا لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا گیا۔

شہر میں حالیہ مون سون کے بارشوں کے دوران متعدد مقامات پر سیلابی ریلوں اور اس کی وجہ سے شہریوں کو ہونے

والی زحمت کی وجہ سے  وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر گجر نالے سمیت شہر کے دوسرے چھوٹے

بڑے نالوں کی صفائی مہم شروع کی گئی ہے، ایف ڈبیلو او حکام کے مطابق منگل سے صفائی مہم کا دائرہ کار مذید بڑھایا دیا گیا ہے۔

جس کے دوران 38 مقامات بشمول ضلع وسطی کے 5مقامات پر بارش کے پانی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عوامل کا سدباب کیا

جس کےحوالے سے باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جبکہ اس خصوصی صفائی مہم کی تکمیل کے دوران 100 سے

زائد ہیوی مشینری کا استعمال عمل میں لایا جائےگا۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شام کو خلیج بنگال سے سندھ میں داخل ہونے والے مون سون کے چوتھے سلسلے کی وجہ سے جمعے اور

ہفتے کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور اربن فلڈنگ کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد جگہ جگہ ابلنے والے نالوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے پریشان کن صورتحال سے دوچارہونے

والے شہریوں نے  تو امیدہی چھوڑ دی تھی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے حالات کسی سےڈھکے چھپے  نہیں

کراچی کو صرف اپنی سیاست چمکانے کی غرض سےہمیشہ استعمال کیا گیا اور پھر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا

People wade through a flooded street after heavy monsoon rains in Karachi on July 26. — AFP/File

اس کا منہ بولتا ثبوت پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں سے لگایا جا سکتا ہے کراچی کی سڑکوں پر سیلابی صورتحال تھی اور

سیاست دان سب ٹھیک ہے کی راک لاپ رہے تھے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کے بعد ایف ڈبیلو اوکے صفائی مہم پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

شہریوں میں ایف ڈبلیو او کی جانب سے عملی طور پرنالوں کی صفائی کے بعد یہ امید جاگی ہے کہ حالیہ مون سون کے حالیہ

بارش کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال جیسے حالات کا سامنا نہیں کرناپڑے گا،جہاں کراچی میں پیش گوی کے بعد سے

صفائی کا عمل تیزکردیا گیا ہے وہی دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت کےشہر ممبئی میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے

پچھلے 46 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں دیگر شہر زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

Heavy rain ALERT in Mumbai: Parel, Hindmata, Dadar TT main roads ...

بھارت کا دل  ممبئی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بدترین صورتحال کا شکار ہے محکمہ موسمیات نے دیررات طوفانی بارشوں کی

پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی پر شہر میں ہونے والی اس طوفانی بارشوں نے

محکمہ موسمیات سمیت شہریوں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہےچندگھنٹوں کی بارش نے ملک میں سیلاب کی

صورتحال پیدا کردی ہے جبکہ ابھی مزید  طوفانی بارشوں کا امکان ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *