ٹیسٹ ایوریج ریکارڈ:بلے بازبابر اعظم نے نامور بیٹسمین کو پیچھاڑ دیا

ٹیسٹ ایوریج ریکارڈ:بلے بازبابر اعظم نے نامور بیٹسمین کو پیچھاڑ دیا

40 views

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز کے فارمیٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے دو سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ ایورج کا ریکارڈ اپنے نام کرکے

اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مانچسٹر میں انگلینڈ کے شروع ہونے والے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 9 چوکوں

کی مدد سے شاندار 69 رنز کی  ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اور اس طرح یوں بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ ایورج کا ریکارڈ اپنے نام کرکے اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابراعظم کی گزشتہ دو سال کے دوران ٹیسٹ ایوریج65 رنز رہے جبکہ اسٹیو اسمتھ کی ٹیسٹ میچز میں رنز بنانے کی ایورج62 اور ویرات کوہلی کی55 ہے۔

دوسری جانب بابراعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اولڈٹریفورڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے تاہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث صرف 49 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں

کے نقصان پر 139 رنز بنالیے، بابر اعظم 69 اور شان مسعود 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *