نئے بلدیاتی انتخابات: سندھ حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیے

نئے بلدیاتی انتخابات: سندھ حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیے

25 views

سندھ میں جلد نئے بلدیاتی انتخابات کرانےکیلٸےداٸر درخواست کی سماعت میں عدالت نے حکومت سندھ سے تحریری جواب طلب کرلیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ صوبائی

الیکشن کمشنر صوبہ سندھ، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری وزارت خزانہ بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی نظام اپنا 4 سالہ دور مدت پوری کرچکا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں نئے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ بلدیاتی

نمائندوں کی مدت کب شروع ہوئی تھی اور کب ختم ہورہی ہے۔

کیا بلدیاتی نمائندوں کی مدت حلف اٹھانے کے بعد شروع ہوتی ہے، یا پھر انتخابات کا عمل مکمل ہونے پر؟ نئے انتخابات کون اور کیسے کرائیں گے؟

جس پر ایڈووکیٹ حسیب جمالی نے بتیا کہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت فی الحال پوری نہیں ہوئی۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر بتایا جائے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب ہو رہے ہیں؟ تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

عدالت نے مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *