لانگ جمپر آصف مگسی کو اب پاکستان آرمی ٹریننگ دے گی

لانگ جمپر آصف مگسی کو اب پاکستان آرمی ٹریننگ دے گی

39 views

گیارہ موٹر سائیکلوں پر سے لمبی چھلانگ لگانے والے سندھ کے نوجوان آصف مگسی کو اب پاکستان آرمی ٹریننگ دیدی۔

قسمت کی دیوی ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان آصف مگسی پر مہربان ہوگئی، پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی

نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیا، جہاں پاکستانی آرمی نے آصف مگسی کی ٹریننگ کی ذمہ داری اٹھالی۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے نجی ٹی وی چینلز کیساتھ لائیو سیشن میں بتایا کہ آصف

اب آرمی کے ایتھلیٹکس کوچز سے ٹریننگ لیں گے۔ وہ آرمی ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں اور خوشی ہے کہ انہیں ایسے کوچز سے ٹریننگ کا موقع مل رہا ہے۔

خیال رہے کہ مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ٹک ٹاک پر ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے آصف مگسی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں آصف مگسی نے نہر کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک لانگ جمپ لگائی تھی جبکہ ایک اور

ویڈیو میں 11 موٹر سائیکلوں پر سے بھی لمبی چھلانگ لگا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *