ہماری آنکھ میں جو خواب ہیں وہ سب وطن کے ہیں یہاں جو گوہر نایاب ہیں وہ سب وطن کے ہیں

ہماری آنکھ میں جو خواب ہیں وہ سب وطن کے ہیں یہاں جو گوہر نایاب ہیں وہ سب وطن کے ہیں

28 views

مشرقی پاکستان میں دشمنوں کےچاروں شانے چت کرنے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 62واں یوم شہادت آج منایاجارہا ہے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق میجرطفیل محمدشہید کا شمار قوم کے ان جانبازسپوتوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے وطن کی آن، شان اور حفاظت کیلئے

جان کا نذرانہ پیش کیا ،میجر طفیل محمد شہید 22 جولائی1914 میں مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 1943 میں پنجاب ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور 1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے تک پہنچے تو اپنے پورے

خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور یہاں فوج میں خدمات انجام دینے لگے،میجر طفیل شہید جہاں ایک ذمے دار آفیسر تھے

وہیں ایک ذہین اور تجربہ کار انسٹرکٹرکی حیثیت سے بھی جانے جاتے تھے۔

میجر طفیل محمد کو کمپنی کمانڈر بنا کر مشرقی پاکستان رائفلز میں تعینات کیا گیا، 7 اگست 1958 کو لکشمی پور میں بھارتی فوج

کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے بحیثیت کمانڈر میجر طفیل نے اپنے ونگ کے ساتھ دشمن کی چوکی کے عقب میں پہنچ کر

فقط 15 گز کے فاصلے سے حملہ آور ہوئے۔

دشمن نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشین گن سے فائرنگ شروع کردی، میجر طفیل چونکہ اپنی پلاٹون کی پہلی صف میں تھے ۔

اس لیے وہ گولیوں کی پہلی ہی بوچھاڑ سے زخمی ہوگئے بے تحاشہ خون بہنے کی حالت میں بھی آگے بڑھتے رہے اور انہوں نے ایک دستی بم

پھینک کر دشمن کی مشین گن کو خاموش کرا دیا ۔

میجر طفیل محمد نے لکشمی پور مشرقی پاکستان میں جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کا صفایا کیا اور

گھمسان جنگ کے بعد ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان دے کرشہادت کا درجہ حاصل کیا۔

میجر طفیل محمد کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے ان کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کی بناء پر میجر طفیل کے نام کی مناسبت سے گگو منڈی

کے قریب ایک گاؤں کا نام طفیل آباد رکھا گیا جبکہ 5 نومبر 1959ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے کراچی میں

ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں میجر طفیل محمد کی صاحبزادی نسیم اختر کو یہ اعزاز عطا کیا۔

میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا۔

میجر طفیل محمد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے سپوت تھے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *