مانچسٹرٹیسٹ کا دوسراروز:شاہین کی برتری،شان مسعود کی شاندار سنچری

مانچسٹرٹیسٹ کا دوسراروز:شاہین کی برتری،شان مسعود کی شاندار سنچری

31 views

مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز پاکستانی بلے باز شان مسعود کے نام رہا، قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائےجہاں شان مسعود 156 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میںپاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بلے باز شان مسعود 156 رنز کی شاندار سنچری بنائی۔شان مسعود نے اپنی سنچری 251 گیندوں پر مکمل کی۔

شان مسعود 24 سال بعد انگلینڈ میں سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے،اس سے قبل 1996 میں‌ سعید انور نے

انگلینڈ میں‌ 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ بابر اعظم 69 اور شاداب خان 45 رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور براڈ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے ہیں ،اولی پوپ 46 اور

جوز بٹلر 15 رنز بناکر کریز پر موجود تھے، پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو جبکہ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 اس وقت تک قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پلڑا بھاری ہے،انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی مزید 234 رنز درکار ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *