صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیا

صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیا

26 views

امریکا چین تنازعہ مزید پروان چڑھ گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہری ٹک ٹاک اور وی چیٹ کے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر چینی کمپنیاں 45 روز میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ کا امریکہ میں آپریٹنگ سسٹم امریکی کمپنی کو فروخت نہیں

کرتیں تو ان پر 45 روز میں پابندی عائد کر دی جائے، جس کے بعد امریکہ میں موجود کوئی شخص یا کمپنی چینی کمپنی ڈانس بائٹ لمیٹڈ کے ساتھ کوئی

ٹرانزیکشن یا اثاثوں کے تبادلے جیسا کوئی عمل نہیں کر سکے گی۔

 خیال رہے کہ چند روز قبل امریکہ نے ملکی سلامتی کو خطرہ کے باعث چینی سافٹ ویئرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *