سونے کی قیمتوں نے خود کو پر لگا لیے

سونے کی قیمتوں نے خود کو پر لگا لیے

17 views

مہنگائی کے اس دور میں جہاں ہر شے ہی انسان کی پہنچ سے نکلتی جارہی ہے وہیں سوانے کی قیمتوں نے بھی خود کو پر لگا لیے ہیں ایسا لگتا ہےآنے والے وقتوں میں سونا خریدنا تو دوراسے دیکھنے کے لیے بھی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

صبحین عماد

پاکستان اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت دیکھنے میں آ رہا ہے جب کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر

میں معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاون اور اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ۔

جس نے معیشت کو شدید متاثر کیا اور اس کے نتیجے میں بیروزگاری اور غربت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان میں لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں معاشی سرگرمیاں سست ہوئیں تو وہیں حکومت نے دوسرے بہت سارے شعبوں جیسا کہ شادی ہالز اور

کیٹرنگ سروسز بھی بند کر دیئے،شادی ہالز کے بند ہونے کی وجہ سے شادیوں کی تقریبات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عام صارف کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ جب شادی تقریبات مؤخر ہو چکی ہیں اور زیورات کی طلب میں کمی ہے تو سونے کی قیمت میں

اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

روز با روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں نے خواتین کو پریشان کردیا ہے ملک میں سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند

ترین سطح پر پہنچ گئی اور فی تولہ سونا 1 لاکھ 29 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد فی تولہ سونے کی

قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 500 روپے پر پہنچ چکی ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 685 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 11ہزار 25 روپے کا ہوگیا ۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں نے ایک عام آدمی کی رسائی مشکل بنا دی ہے شاید یہی وجہ ہے کے لوگوں میں ارٹیفیشل جیولری کا

رجحان بڑھتا جارہا ہےاگر قیمتوں مین اضافے کا یہی حال رہا توایک عام آدمی کے لیے سونا خریدنا بھی ایک خواب رہ جائیگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *