بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچز نہیں کھلیں گے

بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچز نہیں کھلیں گے

16 views

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی بین سٹوکس پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہیں تاہم انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس

سیریز کے باقی دو میچز نہیں کھلیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ بین سٹوکس اس ہفتے نیوزی لینڈ جا رہے ہیں، لہٰذا وہ پاکستان کے خلاف

جمعرات 13 اگست اور جمہ 21 اگست سے کھیلے جانے والے میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اپنی گھریلو وجوہات کی وجہ سے سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ

نے میڈیا کو بین اسٹوکس کی نجی زندگی اور خاندان کے احترام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انتیس سالہ بین سٹوکس موجودہ انگلش ٹیم کے بہت اہم کھلاڑی ہیں تاہم پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بین اسٹوکس کی

خاطرخوارکارگردگی دیکھنے کو نہ مل سکی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی، مہمان ٹیم نے 277 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے

نقصان پر پورا کرلیا، جوز بٹلر اور کرس ووکس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس ناقابل شکست 84 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے  میچ میں 4 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ پہلی اننگز

میں 19 اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست 84 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جوز بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو روٹ 42 اور ڈوم سبلی 38 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 4 اور شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے، انگلش ٹیم کو محض 219 رنز پر آؤٹ کرنے کے

بعد قومی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کو کھیل کے چوتھے دن میچ جیتنے کیلئے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *