پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

30 views

سعودی عرب میں بھی تیل مہنگا ہوگیا، سعودی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نئی قیمتوں میں اعلان کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے

سعودی ذرائع ابلاغ نے آرامکو کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول 91 جو گزشتہ ماہ ایک ریال 29 ھللہ فی لیٹر کے حساب سے دستیاب تھا۔

اب نئی قیمت ایک ریال 43 ھللہ ہوگی۔ پیٹرول 91 کی قیمت میں 14 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول95 جو گزشتہ ماہ ایک ریال44 ھللہ میں دستیاب تھا، اب نئی قیمت ایک ریال 60 ھللہ ہوگی، قیمت میں 16 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل 52 ھللہ اور مٹی کا 70 ھللہ فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ نئے نرخ منگل 11اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *