چلو پاکستان چلتے ہیں

چلو پاکستان چلتے ہیں

24 views

گذشتہ برس تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ سنہ 2020 میں زندگی گزارنا تبدیل ہو جائے گا جہاں چلنے پھرنے، سانس لینے، بازار جانے، کام کے لیے دفاتر، عبادت کے لیے مساجد جانا محال ہو گا۔

صبحین عماد

تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہو جائیں گے اور بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوں گے۔

ہر کام کے لیے نئے اور حیران کن وضع کردہ رہنما اصولوں پر زندگی گزارنا پڑے گی کورونا کی وبا نے پوری دنیا کو ہی ہلا کے رکھ دیا لیکن

اب اہستہ آہستہ ہی سہی پر دنیا معمول پر زندگی کی طرف لوٹ رہی ہے دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔

حکومت نے ایس او پیز کو مدد نظر رکھتے ہوئے ملک میں سیاحت کے دروازے بھی کھول دیے ہیں، جس سےملک بھر میں ہی خوشی کی ایک لہر

دوڑ گئی ہے۔

International, Domestic Tourism on Rise in Pakistan! - Brandsynario

قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور خوبصورت مقامات سے اس قدر نوازا ہے کہ اسکا حساب لگانا ہی مشکل ہے ۔

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جسے قدرت نے متنوع جغرافیہ اور انواع و اقسام کی آب و ہوا سے نوازا ہوا ہے۔

مختلف تہذیبیں، زبانیں اور علاقے پاکستان کو بہت سے رنگوں کا گھر بنا دیتے ہیں جو نعمتیں اس ملک کو میسر ہیں وہ دنیا میں شائد ہی

کسی ملک کے پاس ہوںٟ یہاں دنیا کے وسیع و عریض گرم و سرد ریگستان ہیں، سرسبزو شاداب میدانی علاقے ہیں۔

سخت پتھریلے اور گھنے درختوں والے پہاڑ ہیں۔ جنگلات، خوبصورت ترین جھیلیں سرد اور گرم ترین موسم سمندر اور چھوٹے بڑے

دلوں کو لبھانے والے جزائر بھی اس پاک سرزمین کا حصہ ہیں یہ جگہ جسے ہم آج پاکستان کہتے ہیں

شروع سے ہی دنیا کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

ستر کی دہائی میں سیاح قدیم لاہور، خیبر ٟپشاور اور سوات جیسے علاقوں میں ترجیعاً جایا کرتے تھے۔

وہیں سیاحوں کی نظر شمالی علاقہ جات کی خوبصورت وادیوں جھیلوں چشموں،گھنے جنگلات اوربرف سے ڈھکے پہاڑوں پر پڑی تو

وہ ان علاقوں کے گرویدہ ہو گئے پھر یہی علاقے سیاحت کے لیے بہترین سمجھے جانے لگے۔

5 Best Places to Visit in Skardu | See Pakistan Tours

ان علاقوں میں قدرت کی فیاضیوں کو جگہ جگہ دیکھا جا سکتا ہے یہاں صرف خوبصورت وادیاں ہی نہیں ہیں بلکہ پرانے زمانے کے قلعے

تاریخی مقامات، آثارِ قدیمہ، ندیاں، دریااور بہت کچھ موجود ہے،سکردو میں دیوسائی کا خوبصورت ٹھنڈا صحرا قدرت کا ایک شاہکار سمجھا جاتا ہے۔

Kalash community battles tourism deluge - Pakistan - DAWN.COM

ان ہی علاقوں میں وادی کیلاش بھی ہے جسے کافرستان بھی کہتے ہیں کہتے ہیں کہ یہ لوگ سکندرِ اعظم کے ساتھ آئے تھے اور

اس علاقہ کی خوبصورتی دیکھ کے یہیں کے ہو رہے۔

سندھ کا ساحلِ سمندرٟکراچی کی تاریخی عمارتیں اور مکلی کا قبرستان گورکھ ہل اسٹیشن دادوصحرائے تھر موئن جو دڑو اور بہت سے شہر

علاقے اپنی تاریخی اور تہذیبی شناخت کی وجہ سے سیاحت میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

5 Amazing Historical Places in Sindh | Zameen Blog

Hawks Bay Beach , Karachi. | Karachi, City pictures, Sindh

پنجاب میں قدیم اور تاریخی شہر ملتان ہے تو بہاولپور کا صحرائے چولستان اپنی مثال آپ ہے ۔

Cholistan Desert - Wikipedia

ڈیرہ غازی خان میں موجود فورٹ منرو بھی خوبصورت علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔

Developing Pakistan on Twitter: "Some fresh clicks Fort Munro ...

ملک کے شمال میں گلگت بلتستان کا خوبصورت ترین علاقہ ہے بلکہ پاکستان کی موجودہ سیاحت کا مرکز یہی علاقہ ہے۔

دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ کے ٹو بھی ملک کے اسی علاقے میں ہے تو بے شمار جھیلیں پھولوں پھلوں سے لدے پہاڑ حسیں وادیاں کھیل کے

میدان تاریخی عمارتیں اور قلعے اس خطے کے حسن کو چار چاند لگارہے ہیں پاکستان سیاحت آج دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے ۔

K2 disaster 2008: 11 mountain climbers die in one day - Insider

دنیا کے سبھی ممالک کے لوگ اب گوگل پہ سرچ کر کے سیاحت کے لیے نکل پڑتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ کئی مہینوں سے لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی پابندیاں شہریوں کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا۔

سیاحت پر پابندی ختم ہوتے ہی کئی لوگوں کا سیاحتی مقامات کی طرف آنے کے پلان بننے لگے ہیں لیکن اس بات کو بھی یاد رکھا جائے کہ

حکومت نے سیاحت کی اجازت تو دے دی لیکین ایس او پیز پر عمل کرنا بھی لازم قرار دیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *