پالتو شیر باہر نکل آئےِ،آج شیروں کا برا دن ہے

پالتو شیر باہر نکل آئےِ،آج شیروں کا برا دن ہے

38 views

آپ نے جنگل میں منگل تو سنا ہی ہوگا مگر اب جنگل کا بادشاہ شہرقائد میں دندناتے پھیر رہے ہیں، کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 5 پالتو شیر کمپاونڈ سے باہر نکل آئے، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

غانیہ خالد

حیرت انگیز واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 5 پالتو شیر کمپاؤنڈ سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر آزادانہ گشت کرنے لگے۔

کھلے عام شیروں کو گھومتا دیکھ کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر گھر سے نکلنے کے بعد قریبی مدرسے میں گھس گئے تاہم علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع

پولیس اور وائلڈ لائف ادارے کو دی جس پر پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکار فوری جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب موقع پر چونکا لگاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ن لیگی رہنما مریم نواز پر تنقید کر ڈالی۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی میں پانچ “پالتو شیر “ باہر نکل آئے ، شیر گلشن حدید میں مدرسے میں گھس گئے

آج شیروں کا بُرا دن ہے، پکڑے جائیں گے , ایک سیاسی رہنما نے شیر پالے ہوئے تھے ۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *