روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے؟؟

روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے؟؟

32 views

روسی صدر ولادی پیوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے، روس پہلا ملک ہے جس نے 2 ماہ کے کم عرصے میں کویڈ19 کی منظور دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وزیروں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس

کی ایسی ویکسین تیار کر لی ہے جو کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

پوتن نے کہا کہ اس ویکسین کی انسانوں پر دو ماہ تک آزمائش کی گئی اور یہ ہر معیار پر پوری اتری ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سرکاری ٹیلیویژن پر اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے گیمیلیا انسٹیٹیوٹ میں تیار کی جانے والی یہ

ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور یہ ان کی بیٹی کو بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب روس کے محکمہ صحت نے بھی اس ویکسین کی منظوری دیدی ہے، اکتوبر میں بڑے پیمانے میں ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت نے اس سے متعلق کہنا ہے کہ  روس کی کوروناویکسین سےمتعلق زیادہ معلومات نہیں ملیں تاہم

اس حوالے روسی ریگولیٹری اتھارٹی کےساتھ رابطہ میں ہیں۔

ڈبلیوایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرریجنل برانچ نے بتایاکسی بھی ویکسین کی تیاری کےلیے3 کلینکل ٹرائل مکمل کرنالازمی ہیں اور

ان مراحل کوعبورکیے بغیرکوئی بھی ویکسین اوردواتیار نہیں کی جاسکتی۔

خیال رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 45 ہزار 693 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار سے

زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 416 ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *