سابق آسٹریلین اوپنرکی کس بات پرشعیب اخترغصہ ہوگئے؟18سال بعدانکشاف

سابق آسٹریلین اوپنرکی کس بات پرشعیب اخترغصہ ہوگئے؟18سال بعدانکشاف

16 views

سابق آسٹریلین اوپنر میتھیو ہیڈن نے 18 سال بعد اہم انکشاف کردیا، سابق آسٹریلین نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو بی گریڈ ایکٹر کہہ دیا۔

اپنی جارحانہ بالنگ کے بعد سابق قومی باولر شعیب اختر اپنے گرم مزاج کیلئے بھی خبروں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔

کھیل کے میدان میں شاہد ہی کوئی کھلاڑی شعیب اختر کے غصہ سے بچ سکا ہوں، آسٹریلیا کے کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نے بھی راولپنڈی ایکسپریس کے

گرم مزاج سے متعلق 18 سال بعد انکشاف کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے 2002 میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران شعیب اختر کے ساتھ جھڑپ ہوگئی تھی۔

سابق آسٹریلوی بلےباز کا کہنا تھا کہ میں نے فاسٹ بولر کو بی گریڈ ایکٹر کہہ کر غصہ دلایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شارجہ کے دوسرے ٹیسٹ میں شعیب نے مجھ سے کہا کہ آج میں تمہیں قتل کردوں گا جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ مجھے بھی تمہارا چیلنج قبول ہے۔

میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ اس وقت شدید گرمی تھی اور شعیب اختر مجھے باﺅلنگ کرتے ہوئے الٹی سیدھی باتیں بھی کررہے تھے جس پر میں نے

بھارتی فیلڈ امپائر ایس وینکٹ راگھون سے شکایت کردی جنہوں نے باﺅلر کو سخت وارننگ بھی دی۔

خیال رہے کہ اس میچ میں سابق باولر شعیب اختر نے 14 اوورز میں صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ دوسری طرف ہیڈن نے 255 گیندوں

پر 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *