imran khan 2

کراچی کو سنبھالنے وزیراعظم عمران خان خود کراچی آرہے ہیں

29 views

وزیراعظم عمران خان کو آخر کار کراچی کی یاد آہی گئی، جمعہ کو شہرقائد کےدورے کی تصدیق کردی۔

صبحین عماد

کراچی میں حالیہ بارشوں نے جو تباہی مچائی اس کے بعد کراچی کی حالت زار پر سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اب کراچی کو بہتر

بنانے کے لیے خود وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں جمعہ کوکراچی کے دورے کی تصدیق کی ہے۔وزیراعظم کےدورہ کراچی میں شہرکےلیےاہم

پیکج کا اعلان متوقع ہے جس میں ٹرانسپورٹ، سڑکیں،سیوریج، بجلی و پانی کی سپلائی کے منصوبےشامل ہيں۔

وزیراعظم نےکہا ہےکہ کراچی کےعوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتا اور شہر کے مسائل سےباخوبی آگاہ ہوں۔وزیراعظم نےبارش کےباعث موجودہ حالات

پرتشویش کااظہارکیا ہے۔

واضح رہےکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا ہےکہ کراچی ٹرانسفارميشن پلان اسٹيک ہولڈرز کےساتھ شئير کيا ہے اورشہرکو ايسے پيکج کی ضرورت

ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہر چيز اپنی جگہ پر ہوتی تو پھربھی تباہی ہونا تھی کیونکہ 400 ملی ميٹر بارش غیرمتوقع تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *