سحر انگیز پریوں کی جھیل

سحر انگیز پریوں کی جھیل

107 views

ویسے تو پاکستان ققدرتی حسن سے بھرا پڑا ہے اسےجنت کا ٹکڑا کہنا بھی غلط نہ ہوگا ایسے خوبصورت مناظر آسمان کو چھوتے پہار شیشے سے صاف جھیلیں اورجو دیکھنے والون کو اپنے سحر مین جکڑ لیتے ہیں ویسے تو اس وادی کا چپہ چپہ دلکش اور قدرت کے حسین نظاروں سے مالا مال ہے لیکن جھیل سیف الملوک کو وادی کاغان کا جھومر کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ اس جھیل کا شمار دنیا کی چند سحر انگیزجھیلوں میں کیا جاتا ہے۔

صبحین عماد

جھیل سیف الملوک وادی کاغان کے اختتام اور وادی ناران سے انتہائی قریب ہے، یہ پاکستان کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے- اس جھیل کا شمار پاکستان کی

بلند ترین جھیلوں میں ہوتا ہے اور یہ 3224 میٹر یا 10578 فٹ کی بلندی پر واقع ہے-اس کی لمبائی تقریبا 1420 فٹ اور چوڑائی 450فٹ کے قریب ہے۔

ناران کے قصبے سے بذریعہ جیپ یا پیدل اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت جھیل ہے۔ ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں

پڑتا ہے۔ سال کے کچھ مہینے اس کی سطح برف سے جمی رہتی ہے۔

File:Saif-ul-Malook Sundus Ghayas.jpg - Wikimedia Commons

سیف الملوک جھیل وادی ناران کی بیحد حسین جھیل،برف پوش پہاڑوں کے درمیاں ایک زمردیں پیالے کی طرح ہے ،یہ جھیل قدرتی حسن و جمال کا شاہکار

ہے ۔اسکے متعلق ایک مشہور رومانی داستان شہزادہ سیف الملوک اورکوہ قاف کی پریوں کی شہزادی بدی جمال کے متعلق ہے ۔ جس میں حقیقت کم اور افسانہ

زیادہ نظر آتا ہے جو کہ کسی نے بڑی خوبصورتی سے بنایا ہے اور اب یہ افسانہ وہاں کے مقامی لوگوں کی زبان پر عام ہے۔

 

Saif ul Malook Lake - Location Height ,Depth and Story of Lake

اس کہانی کے مطابق مصر کا شہزاد ہ سیف الملوک ایک حسین پری بدیع الجمال کو خواب میں دیکھتا ہے اور اس پر اپنا دل ہار جاتا ہے ۔اور اس کی تلاش میں

نکل پڑتا ہے اسے معلوم ہوتا ہےکہ اگر وہ بارہ برس تک اس جھیل کے کنارے پرعبادت کرتارہے تو پری کو پالے گا ۔بارہ برس کی عبادت کے بعد چاند کی

چودھویں رات کو پری جھیل میں اتری تو شہزادے نے اس سے اظہار محبت کیا اور شادی کا وعد ہ کرنے کو کہا ۔کافی مشکلات کے بعد شہزادہ پری کو لے کر

اپنے وطن چلا گیا۔مقامی لوک داستانوں میں یہ کہانی گا گاکر سنائی جاتی ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ اور انکے شوہر جب 1959 میں پاکستان کے دورے پر آئے تو اسوقت کے صدر ایوب خان بطور خاص انکو ہیلی کوپٹر میں جھیل سیف

الملوک لے گئے۔

 

آپ میں سے بہت سے لوگ یہ مقام دیکھ چکے ہوں گے ۔ جنہوں نے اس مقام کو وزٹ نہیں کیا وہ بھی ضرور اس کو وزٹ کریں اور اللہ کی قدرت کے نظارے

دیکھیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *