چیف آف دی نیول اسٹاف کا گوادر اور اورماڑہ  میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف کا گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

13 views

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔

گوادر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔امیرالبحر نے گوادر میں جدید سہولیا ت سے آراستہ میرینز ٹریننگ سینٹر (ایم ٹی سی ) کا افتتاح کیا۔

بعد ازاں ، نیول چیف نے جناح نیول بیس اورماڑہ میں 21 ویں ایئر ڈیفنس بٹالین کے انفرا سٹرکچر کا افتتاح کیا۔

میرینز ٹریننگ سینٹر (ایم ٹی سی ) پاکستان نیوی کا ایک بنیادی تربیتی ادارہ ہے جہاں پرنہ صرف پاکستان بلکہ دوست ممالک کے افسروں اور جوانوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

اس مواقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے زور دیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بالعموم ساحلی پٹی اور گوادر پورٹ کی اہمیت میں بالخصوص اضافہ ہوا ہے

۔سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی عملداری اورکامیابی کا فائدہ سمندری علاقے کی حفاظت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں فول پروف سمندری تحفظ کو یقینی بنانا پاک بحریہ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے جس میں آنے والے سالوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔

پاک بحریہ ان تمام چیلنجزکا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے۔

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں اور سمندری مفادات کاہر قیمت پر تحفظ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر نیول چیف نے کوسٹل ایریاز میں تعینات افسران اور جوانوں سے سے ملاقات کی اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *