کراچی میں تھیٹر کی رونقیں بحال،عوامی تھیٹر فیسٹول کی تاریخ کا اعلان

کراچی میں تھیٹر کی رونقیں بحال،عوامی تھیٹر فیسٹول کی تاریخ کا اعلان

95 views

کراچی میں تھیٹر کی رونقیں بحال ہوگئیں ،کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے 18روزہ عوامی تھیٹر فیسٹول منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ثقافتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے عوامی تھیٹر

فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

پہلا ”عوامی تھیٹرفیسٹیول“18 ستمبر 2020ءکو رات 8بجے پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کراچی آرٹس کونسل

میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول“ کے ڈراموں میں دکھایا جائے گا کہ پاکستان کو کیسا ہونا چاہیے، تمام زبان کے بولنے والوں کو اکٹھا کرنے کوشش کی

ہے،پچھلی مرتبہ بھی تمام فیملی ڈرامے تھے جس کو خوب پذیرائی ملی، اس مرتبہ ”عوامی تھیٹرفیسٹیول“ منفرد انداز کا ہوگا، اس مرتبہ فنکاروں کے لیے دوگنا

پیکیج رکھا گیا ہے، خاص بات یہ ہے کہ ڈراموں میں سیکنڈ اور تھرڈ جنریشن بھی میدان میں آگئی ہے، آرٹس کونسل کراچی کا مقصد لاک ڈاؤن کی وجہ سے

پریشان فنکاروں کو سپورٹ کرنا ہے۔

آرٹس کونسل کراچی فنکاروں کے ساتھ میک اَپ آرٹسٹ، سیٹ اور لائٹس سمیت ہر چیز میں تعاون کررہا ہے،احمد شاہ نے مزید کہا کہ 6ماہ سے جو صورتحال

رہی اس سے سب واقف ہی ہیں، لوگ ڈپریشن کا شکار رہے، لاک ڈاو ¿ن کے دوران آرٹس کونسل کراچی نے راشن اور نقد رقم کے ذریعے بہت سے ضرورت

مند لوگوں کی امداد کی۔ مگر اب ہم چاہتے ہیں کہ لوگ آرٹس کونسل کراچی سے اپنے چہروں پر خوشی لے کر جائیں۔

معروف اداکار طلعت حسین نے کہاکہ انگلستان، روس اور فرانس تک آرٹس کونسل کے چرچے ہیں، احمد شاہ نے چند سالوں میں آرٹس کونسل کے لیے جو کام

کیا وہ سب کے سامنے ہے، ہمیں اور آپ لوگوں کو مل کر آرٹس کونسل کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز احمد فاروقی نے کہاکہ آرٹس کونسل آرٹسٹوں کے دم سے ہے۔ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول”18ستمبرکو شروع ہوگا

اور 4اکتوبر 2020 ء تک جاری رہے گاجس میں ممبران کا داخلہ فری ہوگا۔تھیٹر میں خالہ خیالوں میں، ایسا بھی ہوتا ہے، بہو ہو بہو، نوچانس، تگڑم، کھٹی

آئیو خیرساں، ادھورے خواب، مسٹر کراچی، دنیا دونمبری، گھبرائیں جو نائے، اوپرا، شرارت، میراویاکراو ¿، ہوا کی چیخ، شادی نہ کرنا یارو، بیٹی رانی اور

یہی سچ ہے شامل ہیں اور ڈرامہ کے ڈائریکٹر میں شکیل صدیقی، رو ¿ف لالہ، پرویز صدیقی، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، نذر حسین، زاہد شاہ، آدم راٹھور، الیاس

ندیم، حمید راٹھور، الطاف سومرو، عابد نوید، جمیل راہی، آفتاب کامدار، ظہور ملک، محمد علی نقوی، ریاض مخدوم، عرفان ملک اور علی حسن بھی اس کا

حصہ ہیں۔ڈرامہ روزانہ شب 8بجے اوپن ایئرتھیٹر میں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *